الہ آباداز،29 ؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کی حکومت کی کابینہ میٹنگ کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش میں دنیا کا سب سے طویل ایکسپریس وے بنانے کا اعلان کیا ہے۔یہ ایکسپریس وے مغربی یوپی کو الہ آباد سے جوڑے گا۔ 600 کلومیٹر طویل یہ ایکسپریس وے میرٹھ سے الہ آباد تک بنے گا۔سی ایم یوگی نے بتایا کہ اس پر 36 ہزار کروڑ روپے لگیں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ گزشتہ چھ سال میں کمبھ میں بڑی تبدیلی آئی ہے، کم وقت میں بہت کام کیا گیا ہے۔انہوں نے گنگا کی صفائی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔سی ایم نے بتایاکہ یہ ایکسپریس وے میرٹھ، امروہہ، بلند شہر، بدایوں، شاہ جہاں پور، فروخ آباد، ہردوئی، قنوج، اناؤ، رائے بریلی، پرتاپ گڑھ ہوتے ہوئے الہ آباد آئے گا۔یہ جب بنے گا تو دنیا کا سب سے بڑا ایکسپریس وے ہوگا۔ یہ تقریبا 600 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے ہوگا۔ اس کے لئے تقریبا 6,556ہیکٹر زمین کی ضرورت پڑے گی۔فور لین ایکسس کنٹرول ایکسپریس وے کی چھ لین تک توسیع کی جاسکے گی۔